چینی صدر شی جن پھنگ نے پچیس تاریخ کو بیلجیئم کے شاہ فلپ کے ساتھ چین ۔ بیلجیئم تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین۔بیلجیئم سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفاد اور جیت۔جیت کی بنیاد پر ترقی کرتے آئے ہیں۔ دو ہزار چودہ میں دونوں ممالک کے تعلقات جامع دوستانہ تعاون پر مبنی شراکت داری میں ڈھل ہو چکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون سے وسیع ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ کووڈ-19 وبائی صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے عوام نے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے چین بیلجیئم دوستی کا نیا باب رقم کیا ہے۔ چین دونوں ممالک کےتعلقات اور چین یورپ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
شاہ فلپ نے کہا کہ بیلجیئم اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 50 سالوں میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات نے متعدد شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کی ہے، اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ہیں اور مقامی تبادلے تیزی سے قریب تر ہوئے ہیں۔ شاہ فلپ نے کہا کہ انہوں نے کئی بار چین کا دورہ کیا ہےاور چین کی تیز رفتار ترقی اور بیلجیئم اور چین کے تعلقات کی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیلجیئم اور چین کے دوستانہ تعلقات حالیہ ٹھوس بنیاد پر مزید مضبوط ہوں گے۔
دریں اثنا چینی وزیراعظم، چینی وزیر خارجہ اور اُن کے بیلجئین ہم منصبوں کے درمیان بھی اس اہم موقع کی مناسبت سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔