تازہ ترین
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے موسیقی فیسٹیول کا انعقاد

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے موسیقی فیسٹیول کا انعقاد

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے 100 روزہ کاونٹ ڈاون کے حوالے سے چین۔یورپ موسیقی فیسٹیول کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول میں یورپی ممالک کے سو سے زائد موسیقاروں نے “مزید اتحاد اور خوابوں کی تعمیر” کے جذبے کے تحت پرفارم کیا اور مشترکہ طور پر بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے شاندار انعقاد  کی خواہش ظاہر کی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے تقریب کے لئے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ سمر اولمپکس اور سرمائی اولمپکس دونوں کی میزبانی کرنے والے پہلے “ڈبل ​​اولمپکس شہر” کی تاریخ رقم کرے گا۔ اس موقع پر موسیقی کا یہ سفر ایک اور سنگ میل ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کھیل اور موسیقی کس طرح لوگوں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔

چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شیونگ نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ کھیل اور موسیقی تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ زبان ہے۔ اولمپک بینر تلے کئی ممالک کے فنکاروں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لئے اپنے شاندار فن کے ذریعے اپنی دلی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ہالینڈ کے عوام کا مغربی ممالک کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف احتجاج

مقامی وقت کے مطابق 24 ستمبر کو ہالینڈ کے عوام نے مغربی ممالک کی جانب …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons