وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت کرے۔
آج اسلام آباد میں کشمیر کے یوم سیاہ کے سلسلے میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بے گناہ افراد کی حمایت کرے۔
اس جدوجہد کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چودھری فواد حسین نے کہا کہ ہماری سیاست اور خارجہ پالیسی کشمیر کے نصب العین کے گرد گھومتی ہے اور ہم اسے ایسے ہی جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض افواج کے مظالم کی شدید مذمت کی۔