وزیراعظم عمران خان نے سرکاری شعبے کے خسارے میں جانے والے اداروں کے نجکاری کے عمل سے زیادہ سے زیادہ آمدنی کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں مشیر خزانہ شوکت ترین سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے ان اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے بھی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم کو نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری میں پیشرفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔