تازہ ترین

رواں برس امریکہ میں “تھینکس گوونگ ڈے” بٹوے پر بھاری پڑے گا، نیو یارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس امریکہ میں ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے “تھینکس گوونگ ڈے” کے موقع پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہوں گی۔

دعوت میں کھانے کے لئے پیش کئے جانے والے روایتی ٹرکی کے گوشت سے کھانے کے بعد پیش کی جانے والی کافی تک ہر چیز کے دام پہلے سے بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ رواں برس کا “تھینکس گوونگ ڈے کا کھانا” ملکی تاریخ کا مہنگا ترین کھانا ہوگا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اکثر لوگوں نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے گھروں پر کھانا پکانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ کام بھی مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ ایک حلوہ کدو جس کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کہیں کم ہوا کرتی تھی اب ایک ڈالر میں بھی دستیاب نہیں ہے۔

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک زرعی ماہر اقتصادیات ٹری میلون نے کہا  “میرے قوت خرید ہے لیکن یہ میری زندگی کا سب مہنگا تھینکس گوونگ ڈے ہوگا”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں عدم مساوات بہت زیادہ بڑھ چکی ہے ۔ایک طرف لوگ بہت زیادہ خرچ کررہے ہیں دوسری طرف ایسے لوگوں کی اکثریت جو ایسا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکہ میں بہت ایسے بے قابو امور ہیں جن کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ کی وانگ ای سے ملاقات

 یکم دسمبر کو  ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons