پاکستان نے بھارتی ریاست تریپورہ میں انتہاء پسند ہندوتوا کے ہجوم کی جا نب سے مسلمانوں کی متعدد مساجد، گھروں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست میں گزشتہ ہفتے سے انتہاء پسند ہندووں کی جانب سے مسلمانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج کے بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کیلئے گنجائش انتہائی کم ہے۔
عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف حملوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔