تازہ ترین

کالعدم جماعت کا احتجاج: وزیراعظم کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس

وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے علماء کا وفد بنی گالا پہنچ گیا جہاں علمائے کرام کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان نے 25 سے زائد علمائے کرام کے وفد کو آج بلایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے مدعو کیئے گئے وفد میں بریلوی مکتبۂ فکر کے جید علماء شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان موجودہ صورتِ حال پر علماء سے مشاورت کریں گے، وہ علماء کو حکومتی حکمتِ عملی سے آگاہ بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان معاملے کے حل کے لئے علمائے کرام سے تجاویز بھی لیں گے، وہ علمائے کرام سے معاملے کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان میں ممکنہ شدید زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں درست نہیں، محکمہ موسمیات

زلزلہ قدرتی آفت ہے، جس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا محکمہ موسمیات نے سماجی رابطوں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons