تازہ ترین
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1783 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 117300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 100566 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1234.56 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی صدر کے ایس سی او میں ایران کی شمولیت سے متعلق قانون پر عملدرآمد کے حکم نامے پر دستخط

  شنگھائی تعاون تنظیم نے معیشت سمیت متعدد شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں سرانجام دی ہیں ایرانی صدرابراہیم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons