تازہ ترین
سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو شکست

سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو شکست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیدی۔

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور کی 5ویں گیند پر حاصل کیا۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

’بلیک لائیو میٹرز‘ کے معاملے پر گھٹنے نہ ٹیکنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو معافی مانگنے کے بعد آج پروٹیز پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی اننگز

جنوبی افریقا نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی

آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے دوسری عالمی ٹیسٹ چیمپیئن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons