تازہ ترین
حکومت تجارت کےحجم میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ مشیر تجارت

حکومت تجارت کےحجم میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ مشیر تجارت

مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت روایتی اورغیر روایتی کاروبار اور منڈیوں کے ذریعے تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو وسطی ایشیا کی اہم منڈیوں تک رسائی مل گئی ہے۔ مشیر تجارت نے ایک ٹویٹ میں نے آئندہ ماہ کی تیئس تاریخ سے نائیجیریا کے شہر Lagos میں دوسری پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں پاکستان کی تین سوسے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت جغرافیائی اور متنوع مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز تر بنایا جائے، وزیراعظم

وزیر اعظم کا نجکاری بورڈ کی جانب سے سفارشات پر جلد عملدرآمد پر زور وزیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons