یمن کے شہر عدن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بیرونی دروازے کے نزدیک ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایئرپورٹ کے باہر بنی سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔