ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج اہم میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کاکہنا ہے کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کی طرح بولنگ کر کے بھارتی اوپنر روہت شرما کی وکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج کے پہلے میچ میں سہ پہر 3 بجے افغانستان اور نمیبیا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔