وزیراعظم عمران خان نے شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ اور ٹیکنالوجی میں ترقی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں آسٹریا کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو پاکستان آسٹریا FACHHOCHULE انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی طرز پر بہتر بنایا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے آسٹریا کے وفاقی چانسلر KARL NEHAMMER کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
ادھر اس سے متعلقہ ایک ٹویٹ میں KARL NEHAMMER نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے ذریعے افغانستان میں استحکام کی ضرورت ہے۔