پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا تقرر

پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا تقرر

آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورۂ پاکستان میں شامل تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ہے۔

سیریز میں شامل تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اور پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کو اس سیریز کے لئے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے رنجن مدوگالے وہ واحد میچ ریفری ہیں جو اب تک 200 سے زائد ٹیسٹ میچز میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons