صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن سے ملک کی اہم دستاویزات اورڈیٹا کو بچایا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشرے سے بدعنوانی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صدر نے کہاکہ BLOCK CHAIN ٹیکنالوجی کو لین دین کا سراغ لگانے، بدعنوانی میں کمی اور سرکاری اورنجی شعبوں میں شفافیت میں اضافے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کی انقلابی صلاحیت سے بھرپور استفادے کیلئے منظم اورجامع سوچ کی ضرورت ہے ۔صدر نے عوام کو ساڑھے آٹھ ارب روپے کا ریلیف فراہم کرنے پر ایف بی آر کو مبارک باد دی۔