تازہ ترین

ازبکستان کے صدر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

ازبکستان کے صدرShavkat Mirziyoyev وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیرخارجہ، کابینہ کے ارکان ،اعلی سرکاری حکام، تاجروں اورصحافیوں پرمشتمل اعلی سطح کاوفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ دورے کے دوران دونوں رہنما سیاسی، تجارتی ،معاشی، روابط ،تعلیم، ثقافت ،سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے۔وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپربھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔اس موقع پر متعدددوطرفہ معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ازبکستان کے صدرکے دورے سے پہلے آج اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے مشترکہ وزارتی کمیشن کاساتواں اورمشترکہ بزنس فورم کادوسرا اجلاس ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons