تازہ ترین

حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔

قومی کر کٹرحسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔فاسٹ بالر لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔ وہ یکم اپریل کو انگلش کلب کو جوائن کریں گے۔ فاسٹ بالرحسن علی نے اپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے۔ حسن کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ میری بڑی یادیں وابستہ ہیں۔ اسی اسٹیڈیم میں میرا ٹی ٹوئنٹی کا ڈبیو ہوا۔ لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس کلب کا حصہ رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons