اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد کاخیرمقدم کیاہے جس میں حوثی گروپ کو دہشت گردتنظیم قرار دیا گیاہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے امیدظاہر کی کہ یہ فیصلہ یمنی عوام، بین الاقوامی بحری نقل وحرکت اور ہمسایہ ملکوں کے خلاف حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔اسی طرح عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد عبدالغیث نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے کو دہشتگردی اور بین الاقوامی سمندرمیں حوثیوں کے حملوں سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کے طور پر لیا جائے گا۔