تازہ ترین

ستائیس ارب روپے مالیت کی گاڑیوں سے لدا ہوا بحری جہاز ڈوب گیا

اربوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے لدا ہوا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز میں دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیاں لدی تھیں جن کی مالیت تقریبا 27 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی بحر اوقیانوس میں پیش آیا ہے، خوش قسمتی سے جہاز کا کپتان اور باقی کا عملہ جان بچانے میں کامیاب رہا۔

ان چار ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری کارز تھیں۔ ان میں پورشے اور بینٹلے جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کی انفرادی قیمت ہی 70 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک ہوتی ہے۔ یہ گاڑیاں جرمنی سے امریکہ کے روڈ آئی لینڈ پہنچائی جانی تھیں جہاں اُن کو صارفین کے حوالے کر دیا جاتا مگر دوران سفر ہی بحری جہاز آہستہ آہستہ پانی میں غرق ہونے لگا۔

یہ خبر پڑھیئے

ماسکو میں “شاہراہ ریشم کا رشتہ “نامی چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نمائش کا آغاز

بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کیلئے چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ “شاہراہ ریشم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons