تازہ ترین

عالمی ادارہ صحت کا بزرگ، کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کو اینٹی کووڈ گولی لینے کا مشورہ

عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے بزرگ اور کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کو اینٹی کووڈ گولی لینے کا مشورہ دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ایسے افراد جن کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہوں لیکن انہیں ہسپتال میں داخل ہونے سے زیادہ خطرہ ہے وہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے 5 دنوں کے اندر امریکی دواز ساز کمپنی مرک کی تیار کردہ اینٹی کووڈ۔19گولی کا استعمال کریں۔

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے ایک گروپ نے برٹش میڈیکل جرنل میں کہا کہ کمزور مدافعتی نظام یا دائمی بیماری والے افراد کو بھی تجویز کی گئی تھی کہ اگر ان میں شدید قسم کی کووڈ علامات نہ ہوں تو وہ یہ گولی استعمال کریں ، تاہم نوجوان اور صحت مند مریضوں، بشمول بچے،حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ممکنہ نقصانات کی وجہ سے اس دوائی سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں طبی اداروں کی سب سے بڑی ہڑتال کا امکان

یکم اکتوبر کو سی این این کی رپورٹ کے مطابق، قیصر میڈیکل گروپ اور گروپ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons