چین میں خصوصی افراد کے کھیلوں کی ترقی اور حقوق و مفادات کی ضمانت سے متعلق حقائق نامے کا اجرا

چین میں خصوصی افراد کے کھیلوں کی ترقی اور حقوق و مفادات کی ضمانت سے متعلق حقائق نامے کا اجرا

تین مارچ کو چین میں خصوصی افراد کے کھیلوں  کی ترقی اور حقوق و مفادات کی ضمانت سے متعلق وائٹ پیپر جاری کیا گیا جس کے مطابق چین میں خصوصی افراد کے کھیلوں کے سلسلے میں تاریخی ترقی ہوئی ہے۔


وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ خصوصی افراد کے کھیلوں کا معیار بلند ہورہا ہے اور ان کی کھیلوں کےمقابلوں میں شرکت بڑھ رہی ہے۔عالمی سطح پر خصوصی افراد کے کھیلوں میں چین نے اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔سال 1984 کے بعد چین نے قومی سطح پر خصوصی افراد کے کھیلوں کے کل گیارہ  مقابلے منعقد کیے۔سال 2016 سے 2020 تک چین کی خصوصی افراد کی ٹیمز  نے کل 160 عالمی مقابلوں میں حصہ لیا اورسونے کے 1114   تمغےجیتے۔


وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ خصوصی افراد کی کھیلوں میں شرکت،  چین میں انسانی حقوق کی ترقی کے اس عزم و  ولولے کی عکاس ہے جو  بنی نوع انسان کے مشترکہ اقدار کو بروئے کار لایا اور جس نےمنصفانہ معقول و جامع عالمی انسانی حقوق کے حکمرانی نظام کی تشکیل نیز عالمی امن و ترقی کے لیے چینی افہام و تفہیم فراہم کی ہے۔ 

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons