5 تاریخ کو جاری ہونے والی چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں آبنانے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کے بارے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کی جاتی ہے اور اس حوالے سے بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی جاتی ہے۔
حکومتی ورک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تائیوان سے متعلق اہم پالیسیوں اور کام کے اصولوں پر عمل کیا جائے گا، نئے عہد میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سی پی سی کی مجموعی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا، ایک چین کے اصول اور “1992 کے اتفاقِ رائے” پر عمل کیا جائے گا اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی اور مادر وطن کی وحدت کو فروغ دیا جائے گا۔
حکومتی ورک رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کو مل کر قومی نشاۃ ثانیہ کا شاندار مقصد تخلیق کرنا چاہیے۔