تازہ ترین

تمام جماعتیں کشمیر کے نصب العین کے لئے متفقہ طور پر کام کر رہی ہیں، وزیراعظم

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے نصب العین کے لئے متفقہ طور پر کام کر رہی ہیں۔

میرپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کنٹرول لائن پر مقیم افراد کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزا د کشمیر کی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک جامع پالیسی وضع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے انعقادکے لئے بھی پرعزم ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons