چار مارچ سے چین کے ” دو اجلاسوں” کی اہم ترین سرگرمی جاری ہے۔
یہ ایک ایسا اہم موڑ ہے جب عالمی سطح پر کووڈ-۱۹ کی مختلف لہروں کا سامنا ہے ، عالمی اقتصادی بحالی غیر یقینی ہے، اور بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، ایسے میں دنیا چین کے دو اجلاسوں سے کئی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے۔
چین کی 13ویں قومی عوامی کانگریس کے 5 ویں اجلاس کی پہلی پریس کانفرنس میں امریکہ، جاپان، روس اور دیگر ممالک کے نامہ نگاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا نے این پی سی کے ترجمان سے چین کے معاشی رجحانات، انسداد وبا ، کھلے پن کی پالیسی سمیت عالمی برادری کی دلچسپی سے وابستہ موضوعات پر سوالات پوچھے۔
چین کے دو اجلاسوں کے موقع پر اکثر غیر ملکی میڈیا نے “چین کے دو اجلاسوں سے دنیا کی وابستہ توقعات ” کے عنوان سے مضامین بھی شائع کیے۔ کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کی ترقی کا رجحان عالمی توجہ کا نقطہ ہے، اس لیے چین کے دو اجلاسوں کو عالمی برادری کی بھرپور توجہ حاصل ہے ۔چین کی اقتصادی پالیسیوں کا عالمی معیشت پر بھی گہرا اثر پڑے گا۔