تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 272 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 756 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار14ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار518کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.01 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 187، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 844، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643، بلوچستان میں 35 ہزار 388، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 114 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 288، اسلام آباد ایک ہزار 18، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons