تازہ ترین

شین وارن کی آسٹریلیا میں سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کا اعلان

شین وارن کو آسٹریلیا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ حکومت نے ان کی تدفین کو اسٹیٹ فیونرل کا درجہ دیا ہے۔

 آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ شین وارن کی وفات سے دلی صدمہ پہنچا ہے، پاکستان میں کھلاڑی، ٹیم انتظامیہ اور دیگر اسٹاف کی جانب سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ وارن کے کارنامے رہتی دُنیا تک یاد رہیں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں شین وارن کی یاد میں اور پشاور دھماکے کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چائے کے وقفے پر صحافیوں نے ایک سادہ تقریب میں شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا جس میں سابق کپتان وقار یونس نے خطاب کیا۔ تقریب میں آسٹریلیا کے صحافی بھی موجود تھے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شین وارن ایک حقیقی لیجنڈ تھے ۔انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد نوجوانوں کو بھی گر سکھائے۔ برائن لارا نے کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ میرا دوست چلا گیا۔ ویرات کوہلی نے شین وارن کے کرکٹ کے دنوں کی یادگار تصویر شیئر کی اورتعزیتی پیغام بھی تحریر کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons