تازہ ترین

پنڈی ٹیسٹ: آسٹریلیا 459 پر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو  پہلی اننگز میں 459  پر ڈھیر کردیا جس کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا پر 17 رنز کی  برتری حاصل ہے ۔

کھیل کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کےنقصان پر 449 رنز سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات  میں  ہی کینگروز کو قابو  کرلیا۔

455 کے مجموعے پر آسٹریلوی  کپتان پیٹ کمنز نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور  ان کے بعد 459 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔

459 اسکور پر ہی نعمان علی نے نتھن لیون کو تین رنز پر پویلین بھیجا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں لیں جب کہ شاہین آٖفریدی نے 2، نسیم  شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

یاد رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons