اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں بچوں سمیت 2 کروڑ 10 لاکھ افراد کو جان بچانے والی امداد کی ضرورت ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ٹویٹ کے حوالے سے بتایا ہےکہ یمن میں بچوں سمیت 2 کروڑ 10 لاکھ جنگ زدہ یمنی شہریوں کو جان بچانے والی انسانی ہمدردی کی امداد درکار ہے، یہ تعداد کل آبادی کے تقریباً 70 فیصد کے مساوی ہے، ان میں ایک کروڑ 13 لاکھ بچے بھی شامل ہیں جو بچوں کی کل تعداد کا لگ بھگ 80 فیصد ہیں ۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 5 برس سے کم عمر کے تقریباً 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت سے انتہائی شدید غذائی قلت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں 2014 کے اختتام پر حوثی ملیشیا نے ملک کے متعدد شمالی صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک خانہ