تازہ ترین

بھارتی افواج کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتیں، وفاقی وزیر سید فخر امام

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ  سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج طاقت کے وحشیانہ استعمال سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اس مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کو موثر طور پر اجاگر کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے لئے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons