ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 مارچ کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 2 ہزار 15 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔