امریکی اور یورپی اسٹاکس میں اضافے کا رحجان رہا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے کئی روز سے تیل کی مارکیٹ افرا تفری کا شکار رہی۔
بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں 12.4 فیصد کمی کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 112.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی تیل کی قدر میں 11.4 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 109.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی اسٹاک وال اسٹریٹ کا آغاز اضافے کیساتھ ہوا، ایس اینڈ بی 500 اور نصداق میں دو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
یورپ میں جرمن اسٹاک فرینکفرٹ بینچ مارک ڈی اے ایکس میں بھی 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ پیرس کی اسٹاک مارکیٹ سی اے سی 40 میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ لندن کی اسٹاک مارکیٹ ایف ٹی ایس ای 100 میں بھی دو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔