تازہ ترین
ملکی معیشت 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے، وزیر خزانہ

ملکی معیشت 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے متعدد اقدامات کے نتیجے میں معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے تناظر میں معیشت کے تحفظ کیلئے ایک تاریخی پیکج دیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہمارے اقدامات کو عالمی برادری نے بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کم آمدن والے طبقوں کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ مالیاتی شفافیت کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons