تازہ ترین
بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس میں پیار کے جذبات کا اظہار

بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس میں پیار کے جذبات کا اظہار

بیجنگ سرمائی پیرالمپکس گیمز میں، متعدد رشتہ دار کھلاڑیوں کے گروپوں نے  دوستی اور باہمی تعاون کی طاقت، خاندانوں کے درمیان نرمی اور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔


△ بیجنگ سرمائی پیرا اولمپکس میں (بصارت سے محروم)مردوں کے آل راؤنڈ الپائن اسکیئنگ مقابلے کے لیے ایوارڈ تقریب میں کانسی کا تمغہ جیتنے والےبرطانوی کھلاڑی  نیل سمپسن (بائیں) اور رہنما اینڈرو سمپسن۔

برطانوی الپائن سکئیر نیل سمپسن، 19، اپنے پہلے سرمائی پیرالمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔ نیل کا رہنما اس کا 21 سالہ بھائی اینڈرو سمپسن تھا۔ سمپسن برادران نے بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس میں برطانوی ٹیم کے لیے پہلا گولڈ میڈل سپر جائنٹ سلالم (نابینا) ایونٹ میں جیتا، اور آل راؤنڈ (نابینا) ایونٹ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔


△بیلجیئم کی لنڈا لی بون (دائیں) اور اس کی گائیڈ اولا گیلوٹ بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس میں  خواتین کے سپر جائنٹ سلالم (بصارت سے محروم) مقابلے کے دوران۔
الپائن اسکیئنگ  کے مقابلے میں،بیلجیئم سے آنے والی اس ماں بیٹی کے گروپ نے بھی کافی توجہ مبذول کی ہے۔ 57 سالہ بیلجیئم کی کھلاڑی  لنڈا لی بون  کی بیٹی اولا گیلوٹ نے  اپنی ماں کی رہنما  کے طور پر  مقابلے میں حصہ لیا  کیونکہ ماں  کی سابقہ گائیڈ گیمز میں  شرکت کرنے سے قاصر تھیں۔ تینوں مقابلوں میں تمغہ جیتنے میں ناکامی کے باوجود، لنڈا اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر پیرالمپکس میں حصہ لینے پر بڑا فخر محسوس کر رہی تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons