اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف)نے کہاہے کہ جنگ زدہ ملک یمن میں مسلح تشدد کے واقعات میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 47 بچے ہلاک اور مفلوج ہوئے۔
ہفتہ کے روز عالمی ادارہ برائے اطفال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یمنی تنازعے میں تشدد کی نئی لہر کا سب سے پہلا اور بڑا شکار بچے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 2015 سے جاری اس مسلح تنازعے میں اب تک 10 ہزار سے زائد نابالغ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ برائے ترقیاتی پروگرامز نے نومبر میں بتایا تھا کہ یمن میں گزشتہ برس کے دوران 3 لاکھ 77 ہزار افراد بھوک، تشدد، گندے پانی اور بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔