تازہ ترین
مالیاتی شعبہ کافی مستحکم ہے اور حکومت مختلف شعبوں میں مسلسل اصلاحات لا رہی ہے، شوکت ترین

مالیاتی شعبہ کافی مستحکم ہے اور حکومت مختلف شعبوں میں مسلسل اصلاحات لا رہی ہے، شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ مالیاتی شعبہ کافی مستحکم ہے اور حکومت مختلف شعبوں میں مسلسل اصلاحات لا رہی ہے، ہم پانچ فیصد تک پائیدار معاشی شرح نمو پر کام کر رہے ہیں جس میں چھ فیصد مزید اضافہ ہو گا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن، ہاؤسنگ اور زراعت کے شعبے میں کئی اصلاحات کی گئی ہیں، کامیاب جوان پروگرام، صحت کارڈ اور احساس پروگرام حکومتی کاوشوں کے ہی نتائج ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت ان فلاحی پروگراموں کے ذریعے اپر، مڈل اور لوئر کلاس کے درمیان توازن برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے تاکہ معاشی ترقی سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے 1.2 ٹریلین کی سبسڈی دے رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگرچہ پٹرولیم مصنوعات بڑھانے کی ضرورت تھی لیکن حکومت نے عوام کی سہولیات کیلئے اس میں کمی کی اور اس کیلئے ہم نے کوئی قرض لیا اور نہ ہی بجٹ کو ڈسٹرب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سٹرکچرل اصلاحات ملکی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons