تازہ ترین

دونوں اولمپکس یکساں شاندار ہیں، چین نے اپنا وعدہ پورا کر دیا

بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نےتیرہ تاریخ کو بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس کے مرکزی میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین چھائی جھی نے کہا کہ بیجنگ سرمائی پیرالمپکس  نے چین کے دونوں اولمپکس کے یکساں شاندار ہونے کے وعدے کو پورا کردیا ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی  نے مقابلوں کے انعقاد میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا ہے، جن سے دنیا کے لیے اعتماد، دوستی اور امید کا مظاہرہ ہوا ہے۔

 جناب چھائی  نے کہا کہ بیجنگ سرمائی پیرا اولمپکس کو پہلی بار 4 کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن فارمیٹ میں  نشر کیا گیا ہے، 360 ڈگری پلے بیک بھی کیا گیا ہے جن سے دنیا بھر کے ناظرین کونشریات کا منفرد تجربہ فراہم کیا گیا ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کے ساتھ تعاون  کر کے مشترکہ طور پر ٹارچ ریلے، افتتاحی اور اختتامی تقریبات اور مختلف تقریبات کے بارے میں خبریں شائع کیں، جس سے دنیا سرمائی پیرالمپکس کے شاندار لمحات کی شاہد بنی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارہ کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons