تازہ ترین

بیجنگ میں ہونے والی تیرہویں پیرا لمپک گیمز میں شریک چینی وفد کے نام تہنیتی پیغام

تیرہ تاریخ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے بیجنگ میں ہونے والی تیرہویں پیرا لمپک سرمائی گیمز میں شریک چینی وفد کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

پیغام میں کہا گیا کہ بیجنگ سرمائی پیرالمپک گیمزمیں چینی وفد کے کھلاڑیوں نے سخت جدوجہد کی اور 18 گولڈ میڈلز، 20 سلور میڈلز اور23 کانسی کے تمغے جیت کر طلائی اور چاندی کے  تمغوں کی فہرستوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور سرمائی پیرالمپکس گیمز کی تاریخ میں چینی ٹیم کے بہترین نتائج رقم کئے۔

یہ مادر وطن اور چینی عوام   کے لیے قابل فخر کارنامہ ہے۔ چینی ٹیم نے بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کی کامیاب میزبانی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل وفد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہے!

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons