تازہ ترین

مختلف حلقوں نے بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے ثمرات کو سراہا ہے

بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی نےبارہ تاریخ کوبیجنگ سرمائی پیرالمپکس کےمرکزی میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے صدراینڈریو پارسنز نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک ناقابل یقین کام انجام دیا ہے اور مختف حلقوں نے بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کی کامیابیوں کوبے حد سراہا ہے۔ پارسنز نے کہا کہ کھلاڑیوں، سرمائی پیرالمپکس کے وفود، بین الاقوامی ایسوسی ایشنز اور میڈیا تنظیموں نےکہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کا کام شاندار ہے۔ انہوں نے اولمپکس کی تیاریوں میں بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کی محنت کا بہت شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ بیجنگ  نے مستقبل کے میزبان شہروں کے لیے ایک بہت ہی اعلیٰ معیار قائم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی پیرالمپکس نے ایک تاریخی پیش رفت حاصل کی ہے۔ سرمائی پیرالمپکس میں 46 ممالک اور خطوں نے شرکت کی ہے۔ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے، اس کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں نے تمغے جیتے ہیں جن میں بہت سے کھلاڑی زیادہ نامور نہیں ہیں۔ موجودہ  سرمائی پیرا لمپک گیمز کی عالمی سطح پر کوریج بھی حیرت انگیز ہے۔ اب بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی بھی اس کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی کے ترجمان کریگ اسپینسر نے کہا کہ موجودہ سرمائی پیرا لمپک گیمز کی کھیلوں کی کارکردگی تاریخ کی بہترین کار کردگی ہے، مجھے امید ہے کہ آئندہ سرمائی پیرالمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹیاں چین کی جانب سے قائم کردہ بہترین معیار کو برقرار رکھیں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons