تازہ ترین

بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے دلوں کو چھو لینے والے لمحات

بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب میں قوت بصارت سے محروم چینی کھلاڑی لی ڈوان ٹارچ ریلے کے حتمی مرحلے میں اپنے ہاتھوں میں ٹارچ تھامے مرکزی اسٹیج پر نمودار ہوئیں۔ کئی کوششوں کے بعد انہوں نے ہزاروں شائقین کی تالیوں میں ٹارچ کو مرکزی مقام پر کامیابی سے نصب کیا۔ اس طویل ایک منٹ نے لوگوں کے دل و دماغ کو حیرت و خوشی کے جذبات سے جکڑ رکھا تھا۔ آئی پی سی نے ٹویٹ کیا کہ “یہ شاندار لمحہ دلوں کو چھو لینے والا تھا۔” 

بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے وہیل چیئر کرلنگ میں چینی ٹیم نے چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اس شاندار ٹیم میں شامل واحد خاتون کھلاڑی یان زو پیدائشی طور پر اسپینا بفیڈا کا شکار ہیں۔ سرجری کے باوجود وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ لیکن باہمت یان زو نے ہمت نہیں ہاری اور خصوصی افراد کے کئی کھیلوں میں طبع آزمائی کی، پہلے انہوں نے وہیل چیئر تیر اندازی کی اور پھر چھ سال قبل وہیل چیئر کرلنگ کی مشق شروع کی۔

برسوں کی کوششوں کے بعد اب یان زو خود کو معاشرے کا ایک عام فرد تصور کرتی ہیں۔ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتی ہیں۔ یان زو نے جسمانی محرومی کے شکار دوستوں سے اپیل کی کہ اس کمزوری سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ اپنی زندگی خود بنا سکتے ہیں۔ 

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons