تازہ ترین

بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس میں شریک عالمی ایتھلیٹس کی گیمز انتظامات کی تحسین

بیجنگ سرمائی پیرا لمپک گیمز  تین سرمائی پیرا لمپک ویلجز سے لے کر چھ بڑے ایونٹس تک اور تمغوں سے لے کر کھلاڑیوں کے احساسات تک، تعریف سے بھرے ہوئے ہیں۔ اس مختصر عرصے میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے بیجنگ کو بھرپور سراہا۔

امریکی پیرا سنو بورڈر مائیک مائنر کا کہنا تھا کہ یہ بہت دلچسپ ہے، دوسرے ایتھلیٹس کے ساتھ بھرپور مقابلے کا سوچ کر ہی بے حد مثبت توانائی ملتی ہے۔ یہ میرا چین آنے کا پہلا موقع ہے۔ یہاں میرے بہت سارے دوست ہیں، میں پر امید ہوں کہ مستقبل میں مجھے دوبارہ چین آنے کا موقع ملے گا۔ چینی لوگ واقعی دوستانہ ہیں۔

چینی پیرا لمپک سنو بورڈر جیانگ زی آو  نے کہا کہ میں نے بہت لطف اٹھایا ہے، ہمارا عملہ اور کوچز  ہر روز دن رات ہمارے ساتھ  مصروف رہے۔ ہم نے اگر مقابلہ کیا تو انہوں نے ہم پر سخت محنت کی، لہذا وہ بھی اُسی قدر قابل تعریف ہیں۔

امریکی پیرا لمپک الپائن اسکائر ڈیوڈ ایلن ولیمز کا کہنا تھا کہ یہاں سب کو محنت کا پورا صلہ ملا ہے۔ گیمز کے دوران ہم نے بہت سے دوست بنائے ہیں، ایک دوسرے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے اور ہم سب اس میدان میں متحد ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons