معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر اور بروقت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پمز ہسپتال اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارا ہیلتھ کارڈ اقدام سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کو بھی سنبھالے گا۔فیصل سلطان نے کہا کہ پمز میں ایک جدید ترین ایمرجنسی ٹاور قائم کیا جا رہا ہے تاکہ نازک مریضوں کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے۔