وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان روس اوریوکرین کے درمیان جاری مذاکرات کی کامیابی کا خواہاں ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی راہ ہموار ہو گی۔
وہ یوکرین کے عوام کے لئے امدادی سامان کی کھیپ اسلام آباد میں یوکرین کے سفیر کے حوالے کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے پُرامن حل کا حامی رہا ہے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں۔ امدادی سامان میں ادویات، طبی آلات، بستر اور غذائی اشیاء شامل ہیں جوسی ون تھرٹی کے ذریعے یوکرین بھجوائی جائیں گی۔