تازہ ترین

اگر امریکہ اپنی غلطیوں پر اصرار کرتا رہا تو چین سخت جوابی اقدامات کرے گا، چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے سولہ تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں چین پر پابندیوں کے حوالے سے امریکی دھمکی کا جواب دیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی یکطرفہ پابندیوں اور “لمبی بازو کے دائرہ اختیار” کی مخالفت کرتا ہے، اگر امریکہ اپنی غلطیوں  پر اصرار کر رہا تو چین سخت جوابی اقدامات اختیار کرے گا۔

حال ہی میں امریکی حکام نے بارہا کہا ہے کہ اگر چین نے یوکرین کے معاملے پر روس کی مدد کرنے کے لیے امریکی انتباہات کو نظر انداز کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں چاؤ لی جیان  نے اس بات پر زوردیا کہ پابندیاں کبھی بھی مسائل کوحل کرنے کا موثرطریقہ نہیں رہی ہیں۔ چین امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی یکطرفہ پابندیوں اور “لمبی بازو کے دائرہ اختیار” کی مخالفت کرتا ہے اور چینی کمپنیوں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کا پختہ طور پر تحفظ کرے گا۔ ایک طرف امریکہ چین کی حمایت اور تعاون کا خواہاں ہے اور دوسری طرف چین کے خلاف پابندیاں لگاتا ہے جو کہ ممکن نہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons