نائیجیریا کے وزیر دفاع Salihi Magashi نے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا نقطہ نظر ہے کہ نائیجیریا براعظم افریقہ کا ایک اہم ملک ہے اور ہم علاقائی امن کیلئے اس کے کردار کو سراہتے ہیں۔ مہمان شخصیت نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور تمام سطحوں پر پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔