وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا بیان ماورائے آئین ہے، شہباز شریف اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم سب نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لئے پی ٹی آئی ملک کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کی منڈیاں لگائی ہوئی ہیں۔