تازہ ترین
او آئی سی اجلاس: کشمیری قیادت کو شرکت کی دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد

او آئی سی اجلاس: کشمیری قیادت کو شرکت کی دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد

پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کشمیری قیادت کو دعوت دینے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کے پاس جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ روایتی طور پر کشمیری قیادت کو او آئی سی کے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت استعمال کرنے دے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons