تازہ ترین
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صوبےمیں تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صوبےمیں تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے کی سربراہی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی اداروں کے حکام نے سکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر  وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ ہماری فورسز دہشتگردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور حال ہی میں سکیورٹی اداروں نے نو شکی، پنجگور اور تربت میں دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سکیورٹی ادارے چوکس اور مستعد رہتے ہوئے موجودہ صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے تیار رہیں، رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

قدوس بزنجو نے کوئٹہ اور گوادر سمیت دیگر اضلاع میں سکیورٹی پلان کی ازسر نو تشکیل سمیت دیگر اہم فیصلے کرتے ہوئے ان پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ آئندہ کوئی بھی سکیورٹی الرٹ جاری کرنے سے پہلے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

صنعتی شعبے سے تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی تیاری کی جائے، وزیر اعظم

بجٹ میں معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، شہباز شریف وزیرِ اعظم محمد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons