تازہ ترین
جوان سرسبز تحریک ماحول پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، اسد عمر

جوان سرسبز تحریک ماحول پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، اسد عمر

منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جوان سرسبز تحریک ماحول پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوان سرسبز تحریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے تاہم انہوں نے کہاکہ نئے ڈیموں کی تعمیر جاری ہے جو اگلے پانچ سے سات سال کے دوران مکمل ہوجائیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ یہ اقدام جوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے، انہیں ہنرمند بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

 29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons