"سنکیانگ ایک خوبصورت جگہ ہے" نامی ویڈیو اجلاس کا انعقاد

“سنکیانگ ایک خوبصورت جگہ ہے” نامی ویڈیو اجلاس کا انعقاد

سترہ مارچ کو چین کے شہر ارمچی میں “سنکیانگ ایک خوبصورت جگہ ہے” نامی ویڈیو تبادلے کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اس تبادلہ اجلاس کا اہتمام لبنان میں چینی سفارت خانے اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی مقامی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ چین اور لبنان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے ویڈیو  اجلاس میں سنکیانگ کی مستحکم ترقی کا تعارف پیش کیا اور امریکہ سمیت مغربی ممالک میں چین مخالف قوتوں کی غلط فہمیوں کی تردید کی۔

اجلاس میں، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی مقامی حکومت کے وائس چیئرمین یوسوفوجیانگ نے اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں سنکیانگ کی کامیابیوں کا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں، سنکیانگ کا جی ڈی پی 1.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ سنکیانگ میں شہری اور دیہی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی میں بالترتیب 8 فیصد اور 10.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مقامی حکومت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ مختلف سطحوں کے مالیاتی اخراجات کا  ستر فی صد سے زائد تناسب عوام کی زندگی کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے، تاکہ ترقیاتی نتائج سے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مساوی طور پر فائدہ پہنچ سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons