ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے سے پاکستانی معیشت میں ترقی کی نئی راہیں متعین ہوئی ہیں، پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق

ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے سے پاکستانی معیشت میں ترقی کی نئی راہیں متعین ہوئی ہیں، پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق

چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ( بی آر آئی) اقدام کے تحت پاک چائنہ اشتراک کار سے پاکستانی معیشت میں نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں، منصوبے سے آئندہ پانچ سے سات سال کے دوران ملک میں روزگار کے 5 لاکھ سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چین کے خبررساں ادارے کو ایک انٹرویوکے دوران چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ بی آر آئی منصوبے سے پاکستانی معیشت میں ترقی کی نئی راہیں متعین ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اب تک ملک میں70 ہزار سے زیادہ روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ آئندہ پانچ تا سات سال میں5 لاکھ سے زائد نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بی آر آئی منصوبہ اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی معاون ہے۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے پائیدار ترقی کے عالمی ایجنڈے2030 کے تحت 17 ایسی جی ڈیز پر2015 میں دستخط کئے تھے جن میں غربت اور بھوک کا خاتمہ، اچھی صحت اور عوامی فلاح و بہبود سمیت دیگر ترقیاتی اہداف شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

غروب آفتاب کے بعد چاند کے اردگرد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے: ماہرینِ فلکیات

آج غروب آفتاب کے بعد چاند کے اردگرد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے۔ ماہرینِ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons